ای وی کنورزن کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کو عام بجٹ میں ملے فروغ

الیکٹرک گاڑیو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان ای وی کنورزن کا بھی بازار تیار ہو رہا ہے۔ اس شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی گوگواے 1 نے آئندہ بجٹ میں حکومت سے ای وی کنورزن کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کو الیکٹرک گاڑی میں تبدیل کرنے کے لئے ای وی کنورزن بنانے والی کمپنیوں نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن سے اس پر بھی ای وی کی طرح جی ایس ٹی لگانے اور اس آلے کو فروغ دینے والی پالیسیوں کو عام بجٹ میں شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔

الیکٹرک گاڑیو کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے درمیان ای وی کنورزن کا بھی بازار تیار ہو رہا ہے۔ اس شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی گوگواے 1 نے آئندہ بجٹ میں حکومت سے ای وی کنورزن کی حوصلہ افزائی کرنے والی پالیسیوں کو فروغ دینے کی اپیل کی ہے۔

پرانی گاڑیوں کو پھر سے چلانا ہوسکتا ہے ممکن

ای وی کنورزن سے پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی پرانی گاڑیوں کو پھر سے چلانا ممکن ہوسکتا ہے۔ گوگواے 1 نے موٹر سائکل کے لئے ملک میں پہلی آر ٹی او کے ذریعہ تصدیق شدہ الیکٹرک کنورزن کٹ لانچ کی ہے۔ کمپنی ہائیبرڈ اور کمپلیٹ کنورزن کٹ کے ذریعہ سے موجودہ دوپہیا، تپہیا اور کاروں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی سے لیس کرتی ہے۔

کمپنی کے بانی شری کانت شندے نے یہاں کہا کہ موجودہ نظام میں کمپنی کو ہر ریاست میں وہاں کے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اجازت لینی پڑتی ہے۔ اس سے بہت زیادہ وقت لگتا ہے۔ منظوری کے مرکوز نظام ہونے سے ای وی کنورزن کے عمل کو تیز کرنا ممکن ہوگا۔

الیکٹرک کنورزن سے گاڑی کی عمر بڑھ سکتی ہے

مسٹر شندے نے کہا کہ ہندوستان میں زیادہ تر لوگ اپنی گاڑی کو اپنی زندگی بھر کا ساتھ مانتے ہیں اور اسے بیچنا نہیں چاہتے۔ ایسے میں الیکٹرک کنورزن سے گاڑی کی عمر بڑھ سکتی ہے اور اسے پانچ سے سات سال تک اور چلانا ممکن ہوسکتا ہے۔ حکومت کو اس شعبہ میں بھی سبسڈی اور تعاون پالیسیوں کی سمت میں قدم بڑھانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کنورزن کٹ پر 18 فیصد کی شرح سے جی ایس ٹی لگتا ہے۔ وہیں نئی گاڑی پر جی ایس ٹی پانچ فیصد ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کنورزن کٹ پر بھی جی ایس ٹی کی شرح کم کریں، جس سے زیادہ سے زیادہ لوگ اپنے دوپہیا گاڑی کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گی۔