دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

بجٹ2021-22 ایک نظر میں: بجٹ کے اہم اقتباسات

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں 2021-22 کا عام بجٹ پیش کرتے ہوئے صحت اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت اور عام بجٹ میں مختلف اصلاحات پر خصوصی زور دیا ہے۔ حالانکہ حزب مخالف بجٹ سے خوش نہیں ہے لیکن صنعتی دنیا نے بجٹ کی تعریف کی ہے۔

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کا عام بجٹ پیش کردیا ہے۔ حکومت نے صحت اور بنیادی ڈھانچے کی سہولت اور عام بجٹ میں مختلف اصلاحات پر خصوصی زور دیا ہے تاکہ کورونا کے وبا کی وجہ سے خراب معیشت کو واپس لایا جاسکے۔ اگرچہ بجٹ میں صنعت کو راحت ملی ہے، لیکن انکم ٹیکس میں عدم استحکام کی وجہ سے ملازمت مایوس ہوگئے ہیں، تاہم 75 سال سے زیادہ عمر کے سینئر شہریوں کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل بجٹ میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر اضافہ

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیش کیے جانے والے ڈیجیٹل بجٹ میں پٹرول پر ڈھائی روپے اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر اضافی سرچارج کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس سے زرعی انفراسٹرکچر اور ترقی میں آگے کی راہ ہموار ہوگی۔ زراعت کے علاوہ آمدنی والے کسانوں کو بھی ٹیکس سلیب کے تحت لایا گیا ہے۔ بجٹ میں، بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے اور مہنگائی کو روکنے کے لئے کوئی بڑی یا خصوصی اسکیم شروع کرنے کا کوئی خاص اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

انشورنس سیکٹر میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کردی گئی ہے اور ایک بڑی معاشی اصلاح کی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے مالی خسارے کو ساڑھے تین فیصد سے بڑھا کر ساڑھے نو فیصد کردیا گیا ہے، جب کہ مالی خسارہ آئندہ مالی سال میں 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ سال 2025-26 تک اسے جی ڈی پی کے 4.5 فیصد سے کم تک لانے کا ہدف ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے لئے 34،83،236 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ مالی سال 2020-21 کے لئے 30،42،230 کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دی گئی، جو نظرثانی شدہ تخمینے میں بڑھ کر 34،50،305 کروڑ روپے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے خراب معیشت کی بحالی کے لئے، اس بجٹ میں بنیادی طور پر چھ ستونوں پر زور دیا گیا ہے۔ جن میں صحت اور فلاح و بہبود، حقیقی اور مالی سرمایہ اور بنیادی ڈھانچے، خواہشمند ہندوستان کے لئے جامع نمو شامل ہے۔ انسانی سرمائے میں یہ بات چیت بھی شامل ہے، جدت اور تحقیق اور کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ گورننس کی ترقی۔

سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی پالیسی کو منظوری

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ حکومت نے سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری کی پالیسی کو منظوری دے دی ہے اور اس سے غیر اسٹریٹجک اور اسٹریٹجک شعبوں کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا واضح فارمیٹ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی پی سی ایل، ایئر انڈیا، شپنگ کارپوریشن آف انڈیا، کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا، آئی ڈی بی آئی بینک، بی ای ایم ایل، پون ہنس اور نیلاچل اسپات نگم لمیٹیڈ وغیرہ کی اسٹریٹیجک سرمایہ کشی مالی سال 2021-22 تک مکمل کیا جائے گا۔

مالی سال 2021-22 میں پبلک سیکٹر کے دو بینکوں اور ایک جنرل انشورنس کمپنی کی نجکاری بھی کی جائے گی۔ لائف انشورنس کارپوریشن – ایل آئی سی کے آئی پی او کو ضروری ترمیم کے ذریعہ اس سیشن میں لایا جائے گا۔

بیکار زمین سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک خصوصی کمپنی کی تشکیل

انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرمایہ کشی سے 1،75،000 کروڑ روپئے ملیں گے۔ ریاستوں کو اپنی پبلک سیکٹر کمپنیوں کی سرمایہ کشی کرنے کا فائدہ دیئے جائیں گے اور بیکار زمین سے فائدہ اٹھانے کے لئے ایک خصوصی کمپنی تشکیل دی جائے گی۔ حکومت جوہری توانائی، خلائی اور دفاع، ٹرانسپورٹ اور ٹیلی مواصلات، بجلی، پٹرولیم، کوئلہ اور دیگر معدنیات، بینکنگ، انشورنس اور مالیاتی خدمات کی کمپنیوں میں سرمایہ کشی ہوگی یا انہیں بند کیا جائے گا۔ اس پالیسی کو تیز رفتاری سے نافذ کرنے کے لئے اس پالیسی کو مرکزی پبلک سیکٹر کی ایسی کمپنیوں کی اگلی فہرست تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو اسٹریٹجک طریقے سے سرمایہ کشی کیا جانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی مختلف وزارتوں، محکموں اور عوامی شعبے کے اداروں کے پاس زمین کی شکل میں بہت زیادہ اثاثے ہیں جس میں کوئی خدمات نہیں ہے۔ ان کے لئے ایک خصوصی کمپنی بنانے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جو اس اراضی سے رقم اکھٹی کرے گی۔ یہ کام یا تو اس زمین کی براہ راست فروخت یا مراعات یا کسی اور طرح سے کیا جائے گا۔ محترمہ سیتارمن نے بیماریا گھاٹے میں چل رہے سی پی ایس ای کو بروقت بند کرنے کو یقینی بنانے کے لئے ایک ترمیم شدہ سسٹم لانے کی تجویز پیش کی۔

بجٹ 2021-22 وزیر اعظم کی نظر میں

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ غیر معمولی حالات میں پیش کیے جانے والے اس بجٹ میں گاؤں اور کاشتکار سب سے زیادہ مرکز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں احساس اور ترقی کا بھی احساس ہے۔ اس میں ترقی کے نئے مواقع کو وسیع کرنے، نوجوانوں کے لئے نئے امکانات کے دروازے کھولنے، انسانی وسائل کو نئی بلندیاں دینے، نئے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ٹیکنالوجی کو اپنانے اور نئی اصلاحات لانے کی کوشش کی گئی ہے۔

محترمہ سیتارمن نے بعد میں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ بجٹ انفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے جا رہا ہے۔ اس سے معیشت دوبارہ پٹری پر آجائے گی۔

اپوزیشن کا غریبوں اور عام آدمی پر بجٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام

اسی دوران، اپوزیشن نے غریبوں اور عام آدمی پر بجٹ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے سرمایہ دار دوستوں میں ملک کی دولت تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کرلیا ہے۔ صنعت نے بجٹ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک غیر معمولی، واضح اور جامع دستاویز ہے۔

ریلوے کے  لئےایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص

حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنے والی ریلوے کو ابھارنے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار 55 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ جس میں سے ایک لاکھ سات ہزار 100 کروڑ کی تجویز صرف سرمایہ جاتی اخراجات ہیں۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے لئے نیشنل ریل اسکیم ۔ 2030 تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد 2030 تک مستقبل کے لئے ریلوے کا نظام تیار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ‘گرین ریلوے’ منصوبے اور ریلوے سیفٹی فنڈ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لئے 63 ہزار کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے۔

کوچی، بنگلورو، چنئی، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان

وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے علاوہ، میٹرو، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس پر 19 ہزار کروڑ لاگت آئے گی۔ بجٹ کی تجویز میں کوچی، بنگلورو، چنئی، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

محترمہ رمن نے 2021-22 میں پی پی پی موڈ میں ایسٹرن ڈیڈیٹیٹڈ فریٹ کوریڈور کے سون نگر گوموسیکشن (263.7) کلومیٹر شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے لئے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا، “مالی سال 2020-21 کے آغاز میں وبائی امراض کی وجہ سے محصول کی حصولیابی کمزوری تھی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ایس سی / ایس ٹی سمیت معاشرے کے غریبوں، خواتین، معاشرے کے دیگر کمزور طبقات کو ضروری راحت کی فراہمی کے لئے اخراجات کو بڑے پیمانے پر بڑھانا پڑا۔ اس کے نتیجے میں 2020-2021 میں 30.42 لاکھ کروڑ روپئے کے بجٹ تخمینے کے مقابلے میں نظر ثانی شدہ تخمینے کے مطابق 34.50 لاکھ کروڑ روپئے خرچ ہونے کا امکان ہے۔

محترمہ سیتارمن نے مالی سال 2021-22 کے لئے 34،83،236 کروڑ روپئے کا بجٹ پیش کیا۔ مالی سال 2020-21 کے لئے 30،42،230 کروڑ روپئے کے بجٹ کی منظوری دی گئی تھی جس میں ترمیم شدہ تخمینے میں بڑھاکر 34،50،305 کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے لئے مالی خسارے کا تخمینہ 3.5 فیصد سے بڑھا کر 9.5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے سرکاری قرضوں، ملٹی لیول لون، چھوٹے سیونگ فنڈز اور قلیل مدتی قرضوں کا سہارا لیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ رواں مالی سال کے باقی دو ماہ میں مارکیٹ سے 80 ہزار کروڑ روپئے اکٹھے کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں مالی خسارہ 6.8 فیصد ہوگا۔ سال 2025-26 تک اسے جی ڈی پی کے 4.5 فیصد سے کم تک لانے کا ہدف ہے۔

ملک میں تجارتی جہازوں کو فروغ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ بڑی بندرگاہوں میں آپریشنل سہولت بڑھانے کے لئے نجی عوامی شراکت داری – پی پی پی میڈیم کو فروغ دیا جائے گا اور اس میں دو ہزار کروڑ سے زائد مالیت کے سات منصوبے پیش کیے جائیں گے۔

محترمہ سیتارمن نے 2021-22 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بندرگاہیں جو اپنی آپریشنل خدمات کے لئے خود کو دیکھتی ہیں وہ اب ایک ماڈل کے طور پر سامنے آئیں گی جہاں ان کا انتظام نجی پارٹنر کریں گے۔ ملک میں تجارتی جہازوں کو فروغ دینے کے لئے، ہندوستانی ٹینڈرز کو عالمی ٹینڈرز میں پانچ سال کی چھوٹ کی تجویز دی گئی ہے۔

بڑی بندرگاہوں کے ذریعے مالی سال 2021-22 میں سرکاری – نجی شراکت داری کے طریقہ کار پر 2000 کروڑ روپئے سے زیادہ کی لاگت والے 7 پروجیکٹ پیش کئے جائیں گے۔ یہ بات خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے لئے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے بتائی۔ بڑی بندرگاہیں اپنی آپریشنل خدمات کو اپنے طور پر انجام دینے کے طریقۂ کار کو تبدیل کرتے ہوئے ایک ایسے ماڈل کو اپنائیں گی جہاں ایک نجی شراکت دار ان کی آپریشنل خدمات کا بندوبست کرے گا۔

گلوبل ٹینڈرس میں 1624 کروڑ روپئے کی سبسڈی سپورٹ اسکیم شروع کرنے کی تجویز

ہندوستان میں تجارتی جہازوں کو فروغ دینے کے لئے اپنی بجٹ تقریر میں محترمہ سیتارمن نے گلوبل ٹینڈرس میں 1624 کروڑ روپئے کی سبسڈی سپورٹ اسکیم شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔ یہ گلوبل ٹینڈر ہندوستانی جہاز رانی کمپنیوں کے لئے پانچ برسوں کے دوران وزارتوں اور مرکزی زمرے کی سرکاری کمپنیوں (سی پی ایس ای) کے ذریعے جاری کئے گئے ہیں۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ اس اقدام سے عالمی جہاز رانی شعبے میں ہندوستانی کمپنیوں کی حصے داری کو بڑھانے کے علاوہ ہندوستانی بحری سیاحوں کے لئے تربیت اور روزگار کے وسیع تر امکانات پیدا ہوں گے۔

محترمہ سیتارمن نے 2024 تک، تقریباً 4.5 ملین لائٹ ڈسپلیسٹمنٹ ٹن (ایل ٹی ڈی) کی شپ ری سائیکلنگ صلاحیت کو دوگنی کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یوروپ اور جاپان سے مزید جہازوں کو ہندوستان لانے کی کوششیں کی جائیں گی، کیونکہ گجرات کے الانگ میں تقریباً 90 شپ ری سائیکلنگ یارڈس نے ایچ کے سی (ہانگ کانگ انٹرنیشنل کنونشن) عمل آوری سرٹیفکیٹ حاصل کرلیے ہیں۔ توقع ہے کہ اس سے ملک کے نوجوانوں کے لئے 1.5 لاکھ روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہوں گے۔

شہری علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مستحکم کرنے پر زور

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں پیش کردہ بجٹ 2021-22 میں شہری علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ حکومت میٹرو ریل نیٹ ورک کو بڑھا کر اور سٹی بس سروس شروع کرکے شہری علاقوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کی طرف کام کر رہی ہے اور اس کے لئے پبلک بس ٹرانسپورٹ میں توسیع کے لئے 18،000 کروڑ روپئے کی لاگت سے اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی صحت کے شعبے کے لئے اہم تین شعبوں میں بجٹ میں خصوصی توجہ دی گئی ہے: روک تھام، علاج اور دیکھ بھال۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صحت کے انفراسٹرکچر پر اس بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے اداروں میں اخراجات میں اضافے کے ساتھ ہی انہیں مزید فنڈز مہیا کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم خود کفیل صحت مند ہندوستان اسکیم کا آغاز

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم خود کفیل صحت مند ہندوستان اسکیم اس تناظر میں بہت اہم ہے اور ایک مضبوط صحت کے نظام کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے، صحت کے شعبے میں پائیدار ترقی کے لئے مرکزی تعاون سے چلنے والی نئی اسکیم، وزیر اعظم خود کفیل صحت مند ہندوستان اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس کے لئے، آئندہ چھ برسوں میں 64،180 کروڑ روپئے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔

اس اسکیم سے پرائمری، ثانوی اور تیسری صحت کے نظام کی گنجائش کو فروغ ملے گا، موجودہ قومی اداروں کو تقویت ملے گی، نئے ادارے تشکیل پائیں گے، تاکہ نئی بیماریوں کا پتہ چل سکے اور ان کا علاج کیا جاسکے۔ یہ اسکیم قومی صحت مشن سے مختلف ہوگی۔

اس اسکیم کے تحت 17،788 دیہی اور 11،024 شہری صحت و نگہداشت کے مراکز، 11 ریاستوں میں تمام اضلاع اور 3،382 بلاکس میں صحت عامہ کے مراکز میں صحت عامہ کی مربوط تجربہ گاہیں قائم کرنا، 602 اضلاع میں پیچیدہ سروس اسپتال بلاکس اور 12 مرکزی اداروں کے قیام کی مدد شامل ہے۔

اس کے علاوہ، نیشنل سینٹر فار ڈائسز کنٹرول (این سی ڈی سی)، اس کے 5 علاقائی یونٹ اور 20 میٹروپولیٹن ہیلتھ مانیٹرنگ یونٹوں کی مضبوطی، انٹیگریٹڈ ہیلتھ پورٹل کی توسیع، تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں عوامی صحت کی لیبارٹریوں کو مربوط کرنے کے لئے، 17 نئی عوامی سرگرمیاں، صحت یونٹ اور داخلہ مراکز، 32 ہوائی اڈوں، 11 بندرگاہوں اور 7 سرحدی چوکیوں پر موجود 33 صحت مراکز کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ منصوبے میں 15 ہنگامی صحت آپریشن مراکز اور 2 موبائل ہسپتال قائم کرنا، عالمی ادارہ صحت کے جنوب مشرقی ایشیا کے خطے میں ایک علاقائی تحقیقی پلیٹ فارم، صحت کے ایک قومی ادارے، 9 بایو سیفٹی لیول تھری لیبارٹریز اور 4 علاقائی قومی وائرس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

ملک کی صحت اور تندرستی کے لئے غذائیت ایک اہم جزو

محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ملک کی صحت اور تندرستی کے لئے غذائیت کو ایک اہم جزو قرار دیا گیا ہے۔ غذائیت کو مستحکم بنانے کے لئے، مرکزی بجٹ میں غذائیت کی مہم اور اضافی تغذیہ پروگرام بجٹ میں ضم کیا جائے۔ یہ مشن نیوٹریشن 2.0 کو مدد ملے گی۔ ملک بھر کے 112 حوصلہ افزا اضلاع میں غذائیت بڑھانے کے لئے ایک مربوط منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نے کہا، ‘وزیر اعظم نے ویکسینیشن مہم کا آغاز کیا اور سائنسدانوں کو اس کا کریڈٹ دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ ہمارے تمام سائنسدانوں کی طاقت اور محنت کے لئے ان کا شکریہ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس وقت دو ویکسینیں دستیاب ہیں اور نہ صرف اس کے اپنے دیسی شہری بلکہ 100 سے زائد ممالک کے لوگوں کو بھی کووڈ ۔ 19 سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘ہمارے ملک کو جلد ہی دو یا زیادہ ویکسین، ملنے کا امکان ہے۔

بجٹ کی اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

1- بجٹ میں صحت اور فلاح و بہبود کے لئے 2،23،846 کروڑ روپے کے اخراجات کے التزامات۔

2- کووڈ ۔ 19 ویکسین کے لئے 35،000 کروڑ روپے۔

3- نیوموکوکل ویکسین پورے ملک میں دی جائے گی، تاکہ ہر سال 50،000 بچوں کی اموات کو روکا جاسکے۔

4- وزیر اعظم کی خود انحصاری ہیلتھ انڈیا اسکیم کے لئے چھ برسوں میں 64،180 کروڑ خرچ کئے جائیں گے۔

5- پبلک ہیلتھ کے نئے یونٹ قائم کیے جائیں گے اور صحت عامہ کے موجودہ 33 یونٹوں کو مضبوط کیا جائے گا۔

6- پانچ برسوں میں جل جیون مشن (شہری) کے لئے 2،87،000 کروڑ روپے الاٹ۔

7- 2.86 کروڑ کنبوں کو نل کنکشن۔

8- 500 امرت شہروں میں مائع کچرے کا انتظام۔

9- پانچ سال کی مدت میں شہری سوچھ بھارت مشن 2.0 کے لئے 1،41،678 کروڑ روپے الاٹ۔

10- فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے 42 شہری مراکز کے لئے 2،217 کروڑ روپے۔

11- پرانی اور نا مناسب گاڑیوں کو ہٹانے کے لئے ایک رضاکارانہ وہیکلز ا سکریپ پالیسی۔

12- ذاتی گاڑیوں کے لئے 20 سال اور تجارتی گاڑیوں کے لئے 15 سال فٹنیس لینے کی ضرورت۔

13- علاقوں میں پی ایل آئی اسکیم کے لئے اگلے پانچ برسوں میں 1.97 لاکھ کروڑ روپے کا الاٹمنٹ۔

14- تین سال کے عرصے میں سات ٹیکسٹائل پارکس قائم کئے جائیں گے۔

15- دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں بھی گیل، آئی او سی ایل اور ایچ پی سی ایل کی تیل اور گیس پائپ لائنز۔

16- سال 2021-22 کے لئے 5.54 لاکھ کروڑ روپے کیپٹل ایکسپنڈیچر میں فراہم کئے گئے ہیں۔

17- وزارت روڈ اینڈ ہائی ویز کو 1،81،101 لاکھ کروڑ روپے کا سب سے زیادہ الاٹمنٹ۔

18- نیشنل ہائی وے کے 11،000 کلومیٹر طویل کوریڈور مارچ 2022 تک مکمل ہوجائیں گے۔

19- ملکیت منصوبے کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں تک بڑھایا جائے گا۔

20- مالی سال 2022 میں زرعی قرضوں کا ہدف 16.5 لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا ہے۔

21- مویشی پروری سے متعلق ڈیری اور ماہی گیری توجہ کا مرکز ہو ں گے۔

22- رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ کو 30 ہزار کروڑ سے بڑھا کر 40 ہزار کروڑ کرنے کا فیصلہ۔

23- مائیکرو آبپاشی فنڈ دوگنی ہوکر 10 ہزار کروڑ۔

24- شفافیت اور مسابقت لانے کے لئے 1000 مزید مینڈیوں کو ’ای- نام‘ کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔

25- ماہی گیری کی پانچ بڑی بندرگاہوں کوچی، چنئی، وشاکھاپٹنم، پارایپ اور پیتوواگھاٹ کو معاشی سرگرمیوں کے مراکز کے طور پرفروغ دیئے جانے کا فیصلہ۔

26- ایم ایس ایم ای سیکٹر کے لئے 15700 کروڑ روپے کا التزام جو اس سال کے بجٹ کے تخمینے سے دوگنا ہے۔

27- معیار کے لحاظ سے 15،000 سے زیادہ اسکولوں میں بہتری لائی جائے گی۔

28- غیر سرکاری تنظیموں، نجی اسکولوں اور ریاستوں کے اشتراک سے 100 نئے سینک اسکول قائم کیے جائیں گے۔

29- ہندوستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کا فیصلہ۔

30- لداخ میں اعلی تعلیم تک رسائی حاصل کرنے کے لئے، لیہہ میں سینٹرل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

31- قبائلی علاقوں میں 750 ایکلویا ماڈل رہائشی اسکولوں کے قیام کا ہدف۔

32- شیڈول برادریوں کی فلاح و بہبود کے لئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم میں چھ برسوں کے لئے 35،219 کروڑ روپے کی مرکزی امداد۔

33- پانچ برسوں میں 50،000 کروڑ روپے کی لاگت سے پورے تحقیقی نظام کو مستحکم کرنے کا فیصلہ۔

34- قومی زبان ترجمہ مشن (این ٹی ایل ایم) کا آغاز۔

35- بجٹ میں 75 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کے لئے انکم ٹیکس سے استثنیٰ۔

36- مقدمات کو دوبارہ کھولنے کے لئے وقت کی حد کو چھ سال سے کم کرکے تین سال کردیا گیا۔

37- نیشنل فیس لیس انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل سنٹر کے قیام کا اعلان۔

38- سستے مکان خریدنے کے لئے قرض پر 1.5 لاکھ روپے تک کے سود میں چھوٹ کی مدت 31 مارچ 2022 تک بڑھا دی گئی۔

39- سستی ہاؤس اسکیم کے تحت ٹیکس استثنیٰ کے دعویٰ کے لئے آخری تاریخ ایک سال میں بڑھا کر 31 مارچ 2022 کردی گئی۔

40- 1،10،055 کروڑ ریلوے کے لئے الاٹ۔

41- بروڈ گیج روٹوں پر سو فیصد بجلی کا کام سال 2023 تک مکمل کرنے کا ہدف۔

42- پبلک بس ٹرانسپورٹ خدمات کو بڑھانے کے لئے 18،000 کروڑ روپے کی لاگت سے ایک نئی اسکیم شروع کرنے کا منصوبہ۔

43- مالی سال 2021-22 میں اہم بندرگاہوں پر سرکاری اور نجی شراکت (پی پی پی) ماڈل کے تحت سات بندرگاہوں کے ذریعہ سات منصوبوں کی تجویز، جس پر 2،000 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔

44- ایک کروڑ مزید مستفید افراد کو شامل کرنے کے لئے اُجولا اسکیم میں توسیع کرنے کا فیصلہ۔

45- آئندہ تین برسوں میں 100 سے زائد اضلاع کو ’سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک‘ سے منسلک کرنے کا فیصلہ۔

46- جموں و کشمیر میں گیس پائپ لائن کا نیا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

47- ایک آزاد گیس ٹرانسپورٹ سسٹم آپریٹر تشکیل دیا جائے گا۔

48- سونے کے تبادلے کو باقاعدہ کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔

49- سیبی کو بطور ریگولیٹر نوٹیفائیڈ کیا جائے گا۔

50- غیر روایتی توانائی کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لئے، ہندوستان کی شمسی توانائی کارپوریشن میں ایک ہزار کروڑ روپے کے اضافی سرمایہ اور ہندوستان کی قابل تجدید توانائی ترقیاتی ایجنسی میں ایک ہزار پانچ سو کروڑ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

51- انشورنس کمپنیوں میں قابل اجازت ایف ڈی آئی کی حد 49 فیصد سے بڑھا کر 74 فیصد کرنے کا فیصلہ۔