ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ

کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

ٹورنٹو: کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

کناڈا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ‘‘کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے صحت عامہ کے نئے مشورے کی بنیاد پر کناڈا کا محکمہ ٹرانسپورٹ ’نوٹس ٹو ایئرمین‘ (این او ٹی اے ایم) کی توسیع کررہا ہے۔ جس کے تحت ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر 21 ستمبر تک پابندی لگا دی گئی ہے‘‘۔