پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39،742 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس دوران شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد ہوگئی ہے۔
دریں اثنا جمعہ کو 51 لاکھ 18 ہزار 210 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 43 کروڑ 31 لاکھ 50 ہزار 864 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،742 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 13 لاکھ 71 ہزار 901 ہوگئی ہے۔
اس دوران 39،972 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ پانچ لاکھ 43 ہزار 138 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز 765 کم ہوکر چار لاکھ آٹھ ہزار 212 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 535 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد چار لاکھ 20 ہزار 551 ہوگئی ہے۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 1.30 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.36 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1287 کم ہو کر 96833 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا ریاست میں 7332 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 6029817 ہوگئی ہے۔ جبکہ 224 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 131429 ہوگئی ہے۔