ملک میں کورونا کیسز کی رفتار میں سست روی کا سلسلہ جاری ہے اور کیسوں کی تعداد 5.13 فیصد رہ گئی ہے۔ وہیں ریکوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے۔ وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران سنیچر کو 33 لاکھ 53 ہزار 539 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23 کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 114460 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 339 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 98 ہزار 232 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک دو کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار 781 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 77 ہزار 449 کم ہو کر 14 لاکھ 77 ہزار 779 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.13 فیصد پر آگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 46 ہزار 759 ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔
مہاراشٹرا، کیرالا، کرناٹک سمیت قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی
مہاراشٹرا میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 8858 کم ہوکر 190878 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 21776 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5528834 ہوگئی ہے۔ جبکہ 741 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 99512 ہوگئی ہے۔
کیرالا میں فعال معاملات میں 6884 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب یہ کم ہوکر 168049 ہوگئے ہیں اور 24003 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2440642 ہوگئی ہے، جبکہ 209 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9719 ہوگئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 11911 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کی تعداد 268296 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 365 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 31260 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2383758 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 1329 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 6731 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 60 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24557 ہوگئی ہے۔ وہیں 1397575 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔