وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگ پورے ملک کی تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اتنی بڑی آزادی کی جنگ لڑی گئی، اس کا علم نئی نسل کو ہونا چاہیے لیکن کچھ لوگ سب کچھ بدلنا چاہتے ہیں
وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ اجازت نہیں ملنے کے باوجود اقلیتی آبادی پر مشتمل علاقے میں جلوس نکالا جا رہا ہے۔ اشتعال انگیز نعرے لگائے جارہے ہیں، بنگال میں امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
ربانی نے کہا کہ انہوں نے کریم کے قریبی لوگوں کو بھی مشورہ دیا۔ کریم حال ہی میں کالی گھاٹ میں ممتا بنرجی کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں حاضر نہیں ہوئے۔ اسی تناظر میں ربانی نے کہا، 'کریم صاحب کو بھی 17 مارچ کے اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔ لیکن اگر وہ نہیں جاتا تو کیا کوئی کچھ کر سکتا ہے؟