اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے افغانستان کی حالت کا جائزہ زمینی سطح پر لینے کے لئے چار دنوں کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس ملک کو یوں ہی نہیں چھوڑنا چاہئے اور کئی بنیادی حقوق سے محروم وہاں کی جدوجہد کرنے والی خواتین کو عالمی حمایت اور مدد فراہم کرائی جانی چاہئے۔