مانسون اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کی کارروائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے، لیکن جیا بچن کے حوالے سے راجیہ سبھا میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ حال ہی میں گھنشیام تیواری نے ایل او پی پر غیر پارلیمانی تبصرہ کیا تھا، جس پر اپوزیشن نے نوٹس لیا تھا۔ آج اپوزیشن نے اس مسئلے کو دوبارہ اٹھایا، جس دوران چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے جیا بچن پر تبصرہ کیا، جس کے بعد اپوزیشن اراکین اسمبلی نے واک آؤٹ کر دیا۔
چیئرمین دھنکھڑ نے جیا بچن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "آپ ایک سلیبریٹی ہو سکتی ہیں لیکن…”۔ اس بیان کے بعد اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔ تروچی شیوا اور جیا بچن نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کی تقریر کی حمایت کی اور دھنکھڑ کے لہجے کو "قابل قبول نہیں” قرار دیا۔ دھنکھڑ نے جیا بچن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے وہ نہیں دیکھا جو میں یہاں سے دیکھ رہا ہوں اور مزید کہا کہ وہ "اسکول نہیں جانا چاہتے”۔
چیئرمین دھنکھڑ نے جیا بچن کے تبصروں اور اپوزیشن کے مطالبات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آپ پورے ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ دھنکھڑ نے احتجاج کرنے والے اپوزیشن لیڈران سے کہا، "کھڑگے، میں اس ایوان کو بدامنی کا مرکز بننے دینے میں شریک نہیں ہوں گا۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ "آپ آئین کی قیمت پر اپنا راستہ نکالنے کے لئے پرعزم ہیں۔