دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

راشٹریہ شکشک ایوارڈ کے لیے خود نامزدگی 15 جولائی تک: تعلیم وزارت

راشٹریہ شکشک ایوارڈ 2024 کے لیے اہل اساتذہ سے تعلیم وزارت کے پورٹل nationalawardstoteachers.education.gov.in پر 27 جون سے آن لائن خود نامزدگی کی درخواست کی جا رہی ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 15 جولائی ہے۔ تعلیم وزارت نے منگل کو ایک بیان میں یہ معلومات فراہم کیں۔

وزارت کے مطابق، اس سال ضلع، ریاست اور قومی سطح پر 50 اساتذہ کا انتخاب تین مراحل پر مشتمل انتخابی عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔ یہ ایوارڈ 5 ستمبر کو وجیان بھون، نئی دہلی میں ایک تقریب میں صدر جمہوریہ کے ذریعہ دیا جائے گا۔

تعلیم وزارت کا اسکولی تعلیم و خواندگی محکمہ ہر سال 5 ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر ایک قومی سطح کی تقریب منعقد کرتا ہے، جس میں سخت، شفاف اور آن لائن انتخابی عمل کے ذریعے منتخب کیے گئے ملک کے بہترین اساتذہ کو راشٹریہ شکشک ایوارڈ پیش کیا جاتا ہے۔ راشٹریہ شکشک ایوارڈ کا مقصد ملک کے کچھ بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کا جشن منانا اور ان اساتذہ کو اعزاز دینا ہے جنہوں نے اپنی عزم و محنت سے نہ صرف اسکولی تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا ہے بلکہ اپنے طلباء کی زندگیوں کو بھی مالا مال کیا ہے۔

ریاستی حکومتوں، مرکزی علاقوں کی انتظامیہ، مقامی اداروں اور ریاستی و مرکزی علاقوں کے بورڈ سے منسلک نجی اسکولوں کے ذریعے چلائے جانے والے تسلیم شدہ ابتدائی، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں کام کرنے والے اسکول اساتذہ اور اسکول پرنسپل اس ایوارڈ کے اہل ہیں۔