آر جے ڈی نے اپنے انتخابی منشور میں ایک کروڑ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا کیا وعدہ

آر جے ڈی نے اپنا انتخابی منشور پریورتن پتر کے نام سے جاری کیا جس میں مختلف وعدوں کے ساتھ ایک کروڑ  نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ بھی کیا

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ہفتہ کو اپنا منشور جاری کیا، جس میں اس نے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے  آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے ہفتہ کو یہاں پارٹی کے ریاستی دفتر میں لیڈروں کی موجودگی میں اپنا منشور جاری کیا، جسے پریورتن پتر نام دیا گیا ہے۔ اور خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دینے سمیت 24 وعدے کیے ہیں۔

 سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے جاری پریورتن پتر میں 24 وعدے کیے گئے ہیں، جس میں پورے ملک میں ایک کروڑ نوکریاں، غریب خواتین کو ایک لاکھ روپے سالانہ، 500 روپے میں گیس سلنڈر، 200 یونٹ مفت بجلی، 10 فصلوں پر کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اور بہار کو خصوصی درجہ دینے کا وعدہ شامل ہے۔

جناب تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس میں کہا ’’بہار میں 17 سال کے بنام 17 ماہ کی طرز پر، ہم سبھی سرکاری محکموں اور سرکاری اداروں میں 30 لاکھ خالی آسامیوں کے علاوہ 70 لاکھ آسامیاں پیدا کریں گے اور کل ایک کروڑ نوکریاں فراہم کریں گے۔ ہم کنٹریکٹ اور عارضی نوکریوں کو مستقبل کرنے کے لئے بھی مہم چلائیں گے۔

ہم لوگوں سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ جس طرح بہار میں نوکری کا مفہوم تیجسوی ہوگیا ہے یہی وعدہ ہم اس انتخابات میں ایک عزم کی قرارداد کے طور پر کرتے ہیں۔ اس لیے مرکز میں آر جے ڈی کی حمایت یافتہ مخلوط حکومت کے قیام کے چھ ماہ کے اندر اندر ایک کروڑ نوکریاں پیدا کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔