دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

سپریم کورٹ نے یو اے پی اے معاملے میں نیوز کلک ایڈیٹر کی عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس کیا جاری

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کو نیوز کلک کے بانی اور ایڈیٹر ان چیف پربیر پورکایستھ اور ایچ آر ہیڈ امت چکرورتی کی طرف سے دائر درخواستوں پر دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا۔ درخواستوں میں ان کی پولیس حراست کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت کیس میں چیلنج کیا گیا ہے۔

بنچ میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس پی کے مشرا نے دلائل سنے اور تین ہفتوں کے اندر جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا۔اس معاملے کی مزید سماعت 30 اکتوبر کو کی جائے گی۔ الزام ہے کہ نیوز پورٹل کو چین نواز پروپیگنڈہ چلانے کے لیے رقم ملی تھی۔

گزشتہ ہفتے، دہلی ہائی کورٹ نے پورکایستھ اور چکرورتی کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا اور پولیس ریمانڈ کو برقرار رکھا۔ یہ دونوں 10 اکتوبر سے عدالتی حراست میں ہیں۔

خیال رہے کہ 3 اکتوبر کو دہلی پولیس نے نیوز کلک کے دفتر اور نیوز پورٹل کے ایڈیٹرز اور صحافیوں کی رہائش گاہوں سمیت متعدد چھاپوں کے بعد دونوں کو گرفتار کیا تھا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے درخواستوں کو مسترد کیے جانے کے بعد پورکایستھ پیر کو سپریم کورٹ پہنچے۔