راجستھان کے بھرت پور میں اندوہناک سڑک حادثہ، 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بھرت پور: راجستھان کے بھرت پور میں قومی شاہراہ پر اندوہناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھرت پور میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور بس میں تصادم ہوا۔ اس سڑک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ حادثے میں 12 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔

بس راجستھان کے پشکر سے اتر پردیش کے ورنداون جا رہی تھی۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ایک پل پر خراب ہو گئی تھی حادثے میں بچ جانے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور کچھ مسافر بس کے پیچھے کھڑے تھے کہ اچانک تیز رفتار ٹرک نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ بس کے باہر کھڑے لوگ ہلاک یا شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کیس درج کر لیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔