دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

جی-20 سربراہی اجلاس کے موقع پر دہلی کے باشندگان میں جوش و خروش، روشنی میں پرانی دہلی کا علاقہ

نئی دہلی: دہلی میں جی-20 سربراہی اجلاس جاری ہے اور یہاں کے لوگوں میں بھی اس کے لے کر کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ اس دوران بازاروں کو بھی سجایا گیا ہے اور غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کی پوری تیاری کی گئی ہے۔ پرانی دہلی میں جامع مسجد کا علاقہ روشنی میں نہایا ہوا ہے اور یہاں جشن کا سا ماحول ہے۔

معروف صحافی رویش کمار نے اپنی رپورٹ میں پرانی دہلی کی جی-20 کی تیاریوں کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’’یہاں کی بازار کمیٹی نے اپنی طرف سے بازار کو کافی سجا دیا ہے تاکہ وہ بھی جی-20 کے استقبال میں کسی سے پیچھے نظر نہ آئیں۔ مہمان جب ادھر آ جائیں تو انہیں لگے کہ یہ علاقہ بھی روشن ہے۔ مٹیا مارکٹ ایسوسی ایشن نے جامع مسجد کے سامنے سے لے کر ایک کلومیٹر تک لائٹنگ کرا دیی ہے۔ کارپٹ اور گملے وغرہ بھی لگا دئے گئے ہیں۔ خود سے ہی گڑھوں کو بھر دیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی مہمانوں کی شان میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔‘‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا ’’کچھ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی کے کئی بازاروں کی کمیٹیاں چاہتی تھی کہ بازار بند نہ ہوں تاکہ وہ بھی اپنی سجاوٹ سے مہمانوں کو مائل کریں اور اپنی صلاحیات کا مظاہرہ بھی۔ فی الحال اس علاقہ میں عوام جی-20 منا رہے ہیں۔‘‘

دریں اثنا، سروجنی مارکٹ کے دکانداروں میں بھی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ دکانداروں نے مہمانوں کو دیکھتے ہوئے کافی تیاریاں کی ہیں، تاکہ جب وہ اپنے ملک واپس جائیں تو انہیں ہندوستانیوں کی مہمان نوازی یاد آئے۔ انہوں نے کہا کہ اب دہلی کو دیکھ کر لوگوں کی رائے بدلتی نظر آرہی ہے اور ہندوستان کا نام پوری دنیا میں مشہور ہو رہا ہے۔

وہیں، سروجنی نگر مارکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اشوک رندھاوا نے کہا کہ ہم ہندوستان کے جی-20 کی صدارت کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ آنے والے وقت میں ہندوستان ایک سپر پاور بن کر ابھرے گا۔