دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

آزادی سے پہلے بھی دہلی میں بین الاقوامی کانفرنس ہوئی تھی: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے جمعہ کو وزیر خارجہ ایس جے شنکر پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آزادی سے پہلے ہی دہلی میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس منعقد کی گئی تھی۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا ’’نئی دہلی میں پہلا بین الاقوامی اجلاس ہماری آزادی سے قبل، 1947 میں 23 مارچ اور 2 اپریل کے درمیان کیا گیا تھا۔ اسے ایشیائی ریلیشن کانفرنس کے طور پر جانا جاتا ہے اور اس پر کئی کتابیں لکھی گئی ہیں۔ اس میں 28 ممالک نے شرکت کی تھی۔‘‘

راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، ’’موجودہ حکمراں نظام میں وزیر خارجہ اکیلے ہی اس کی اہمیت اور اثر کو سمجھیں گے – چاہے وہ آج اس کی قدر کم کرنا چاہیں۔‘‘

انہوں نے بتایا کہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس عوامی طور پر پرانا قلعہ میں ایک بڑے شامیانہ کے نیچے منعقد کی گئی تھی اور اس میں آسٹریلیا، امریکہ، سوویت یونین، برطانیہ اور اقوام متحدہ بھی بطور مبصر موجود تھے۔

مہاتما گاندھی کی تقریر کا لنک شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’مہاتما گاندھی نے اختتامی اجلاس میں خطاب کیا تھا اور ان کی تقریر یوٹیوب پر دستیاب ہے۔‘‘

کانگریس مرکزی حکومت پر تنقید کرتی رہی ہے اور اس نے لوگوں کی توجہ حقیقی مسائل سے ہٹانے کے لیے ہندوستان میں G20 سربراہی اجلاس کا استعمال کرتے ہوئے انتخابی مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔ جی 20 سربراہی اجلاس آج یعنی 9 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس میں 19 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔