نتیش نے مسلمانوں کو شب برات کی مبارک باد پیش کی

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شب برات کا تہوار مقدس ہے۔ اس موقع پر لوگ پوری رات بیدار رہ کر خدا کی عبادت کرتے ہیں اور اپنے اسلاف کو یاد کرتے ہیں

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے شب برات کے موقع پر ریاست اور ملک کے لوگوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شب برات کا تہوار مقدس ہے۔ اس موقع پر لوگ پوری رات بیدار رہ کر خدا کی عبادت کرتے ہیں اور اپنے اسلاف کو یاد کرتے ہیں۔ شب برات کی دعائیں اللہ تعالیٰ قبول فرماتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مبارک رات پر ہم سب خدا سے دعا کریں کہ ہم سب کے درمیان محبت، ہم آہنگی بڑھے اور ہم سب کی مشترکہ کوششوں سے بہار ترقی کی بلندیوں پر پہنچے۔