بَہارعرب: عالم عرب اب تبدیلی کی جانب رواں دواں

کچھ عرب ملکوں میں 2010ء میں ’جمہوریت اور آزادی‘...

دہلی میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے کمرے میں آگ پر قابو پا لیا گیا

 دہلی کے جودھ پور ہاؤس میں وزیر اعلی بھجن...

بھارت نے نئی نسل کی آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آر ڈی او نے نئی نسل کی ’آکاش...

فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے اشارے کی وجہ سے سینسیکس-نفٹی ڈیڑھ فیصد ٹوٹے

عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے آج سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی گراوٹ آئی

ممبئی: امریکہ میں آسمان چھوتی مہنگائی کو قابو کرنے کے لئے فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے اشارے پر عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے آج سینسیکس اور نفٹی میں تقریباً 1.5 فیصد کی گراوٹ آئی۔

بی ایس ای کا تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 861.25 پوائنٹس گر کر 57972.62 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے ایک ماہ کی کم ترین سطح 58 ہزار پوائنٹس پر آگیا۔ اس سے پہلے 29 جولائی کو یہ 57570.25 پوائنٹس پر تھا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 246 پوائنٹس گر کر 17312.90 پوائنٹس پر آگیا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی۔ مڈ کیپ 0.80 فیصد گر کر 24,917.29 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.57 فیصد گر کر 28,254.99 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای پر کل ملاکر 3703 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2045 فروخت اور 1454 خریدے گئے جبکہ 204 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای پر 38 کمپنیاں سرخ نشان پر رہیں جبکہ باقی 12 سبز نشان پر رہیں۔

چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.14 فیصد کا معمولی اضافہ

جمعہ کو جیکسن ہال میٹنگ کے دوران ایک بیان میں امریکی مرکزی بینک فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاویل نے اشارہ دیا کہ افراط زر کو 2 فیصد کے ہدف کی حد کے اندر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات تیزی سے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ’’اعلی شرح سود، سست ترقی اور لیبر مارکیٹ میں نرمی مہنگائی کو کمی آئے گی۔ ہم یہ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہمیں یقین نہ ہو جائے کہ کام مکمل ہو گیا ہے۔‘‘ اس پر عالمی مارکیٹ کا رد عمل منفی رہا، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.70، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.43، جاپان کا نکئ 2.66 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.73 فیصد نیچے رہا۔ تاہم، چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.14 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

اس کا اثر گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر نظر آیا اور بی ایس ای کے 19 گروپس میں سے 16 میں بھاری فروخت ہوئی۔ اس عرصے کے دوران آئی ٹی 3.34، ٹیک 3.14، بینکنگ 1.87، میٹلز 1.69، فنانس 1.57، ریئلٹی 1.30، بیسک میٹریلز 0.87، سی ڈی جی ایس 0.54، انڈسٹریلس 0.63، ٹیلی کام 0.63، کیپٹل گڈس 0.65 اور کنزیومر ڈیوریبلس 0.67 فیصد گر گئے۔