بَہارعرب: عالم عرب اب تبدیلی کی جانب رواں دواں

کچھ عرب ملکوں میں 2010ء میں ’جمہوریت اور آزادی‘...

دہلی میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ کے کمرے میں آگ پر قابو پا لیا گیا

 دہلی کے جودھ پور ہاؤس میں وزیر اعلی بھجن...

بھارت نے نئی نسل کی آکاش میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ڈی آر ڈی او نے نئی نسل کی ’آکاش...

 گستاخ رسول بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے: ڈاکٹر ایوب سرجن

ڈاکٹر ایوب سرجن نے نوپور شرما کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت میں ذرا سی بھی غیرت باقی ہے تو نوپور شرما کو ترجمان کے عہدے سے ہٹاکر ان کے خلاف کیس درج کرکے گرفتار کیا جائے

پرتاپ گڑھ: بی جے پی کی پوری سیاست فسطائیت پر منحصر ہے، ان کے پاس ملک کو آگے لے جانے والا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، صرف ایک ایجنڈا مسلمانوں و اسلام کو گالی دینا اور مساجد کو مندر قرار دے کر ملک کے ماحول کو خراب کرنا ہے۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف ٹی وی ڈیبیٹ میں قابل مذمت الفاظ کا استعمال کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا کام کیا ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے نوپور شرما کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت میں ذرا سی بھی غیرت باقی ہے تو نوپور شرما کو ترجمان کے عہدے سے ہٹاکر ان کے خلاف کیس درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے جو پیغمبر اسلام کے خلاف قابل مذمت الفاظ کا استعمال کیا ہے، یہ بی جے پی حکومت کا بیان مانا جائے گا۔ عوام کی حکومت کے تئیں بڑھتی ناراضگی کو ٹھنڈا کرنے کے لئے بی جے پی نے مسلمانوں و اسلام کے خلاف جو مہم چلائی ہے، اسی کے ضمن میں نوپور شرما نے پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا کلمات کا استعمال کر ملک کو جو توڑنے کی سازش کی ہے، یہ بہت خطرناک ہے۔

ملک توڑنے والا بیان دے کر ہندووں کو خوش نہیں کر سکتے

بی جے پی اور اس کے معاون وقت وقت پر ملک توڑنے والا بیان دے کر ہندووں کو خوش نہیں کر سکتے، یہاں کے ماحول میں سیکولرزم کی گھٹّی گھلی ہوئی ہے، ملک بہت عظیم ہے۔ ملک میں جو اس وقت مساجد کو مندر قرار دے کر ماحول کو خراب کرنے کا کام کیا جا رہا ہے، اس سے ملک وشوا گرو نہیں بن سکتا ہے۔ ملک کے لئے مسلمانوں نے قربانی دی ہے، وہ ضائع نہیں جائے گی۔ بی جے پی و اس کی معاون تنظیمیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر جو نفرت کا بیج بو رہی ہیں، اس سے عالمی سطح پر ملک کی بڑی بدنامی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوپور شرما جیسے لوگ ملک کے تئیں وفادار نہیں ہو سکتے۔ ملک کے مفاد میں شرما کے خلاف بلا تاخیر کیس درج کر گرفتار کیا جائے۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ اگر نوپور شرما کے خلاف کیس درج کر گرفتار نہیں کیا جاتا ہے، تو یہ حکومت کا بیان مانا جائے گا۔ پیس پارٹی اس کے خلاف تحریک چلا کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔