زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں: پوتن

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے صدر رجب طیب اردگان سے کہا کہ انہیں زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں کوئی اعتراض نہیں

انقرہ: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے ہم منصب مسٹر رجب طیب اردگان سے کہا کہ انہیں یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوغلو نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ روس اور ترکی کے لیڈروں کے مابین ٹیلی فون پر بات چیت چھ مارچ کو ہوئی تھی۔

مسٹر جاویش اوغلو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم (روس اور یوکرین) کے لیڈروں کی میٹنگ کے انعقاد کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔ جنگ کی شروعات سے پہلے بھی ہم نے کوشش کی تھی۔

اصولی طور پر مسٹر پوتن نے صدر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ انہیں اس طرح کی میٹنگ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ یوکرینی فریق تیار ہے۔ بیلاروس میں پارٹیوں کے مابین تکنیکی بات چیت جاری ہے۔

مسٹر جاویش اوغلو نے یہ بھی کہا کہ دیگر چینلوں کے ذریعہ کوشش کی جارہی ہے جن کی ترکی حمایت کرتا ہے۔