ووٹر ادھیکار یاترا: نوادہ میں عوامی حمایت کا سفر

راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا کا تسلسل، نوادہ...

مدارس کے خلاف بی جے پی کے دو وزراء کے بیانات غیر آئینی اور غیر جمہوری: عبدالقیوم انصاری

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ملحقہ مدارس کے حوالے سے بی جے پی کے دو وزراء کا بیان ہندوستان کے آئین کی دفعہ۔29,30،30(A) اور جمہوری قدروں کے منافی

پٹنہ: بی جے پی کے دو وزراء نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے ملحقہ مدارس کے سلسلے میں جو بیان دیا ہے وہ ہندوستان کے آئین کی دفعہ۔29,30،30 (A) اور جمہوری قدروں کے منافی ہے۔ یہ بات بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیرمین عبدالقیوم انصاری نے آج یہاں جاری پریس بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور تمام ملحقہ مدارس ہندوستان کے آئین کی دفعہ 29،30،30(A) میں دیئے گئے اختیارات کے تحت قائم کئے گئے ہیں۔ بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے یونیسف کے تعاون سے نیا نصاب تعلیم مرتب کیا ہے۔ جس میں درجہ تحتاتیہ تا وسطانیہ (1 سے 8) تک ایس سی ای آر ٹی کے نصاب کو شامل کیا ہے اور درجہ فوقانیہ سے مولوی (9-12) میں این سی ای آر ٹی کی کتابوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مذہبی کتابوں کو نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ ایسی صورت میں ایسا کہنا کہ مدرسوں میں صرف مذہبی تعلیم دی جاتی ہے کہ غیر منصفانہ ہے۔

فوقانیہ میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 10 ہزار

مسٹر نتیش کمار وزیراعلیٰ بہار نے مدرسوں کے اساتذہ کو ساتویں شرح تنخواہ دی ہے۔ نئے اساتذہ کو شرح تنخواہ دی ہے۔ ای پی ایف، پنشن منصوبہ نافذ کیا گیا ہے۔ تمام مدرسوں میں مڈ ڈے میل، سائیکل، اسٹائپن، پوشاک، مدرسوں میں حوصلہ افزائی منصوبہ کے تحت فوقانیہ (میٹرک) میں اول مقام حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو 10 ہزار، مولوی (انٹر) میں اول مقام حاصل کرنے والی طالبات کو 15 ہزار دیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو ڈیجیٹل کیا گیا ہے۔ مدرسہ بورڈ میں دو سرور نصب کیا گیا ہے۔ مدرسہ میں آن لائن رجسٹریشن، آن لائن امتحان فارم بھرنے، آن لائن نتیجہ شائع کرنے، آن لائن مارکشیٹ جاری کرنے، مدرسہ بورڈ میں درخواست دینے کیلئے بار کوڈ مشین لگایا گیا ہے۔

ان تمام باتوں کے مدنظر مورخہ 9 ستمبر 2021 کو مسٹر نریندر مودی وزیراعظم کے محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ اور ہندوستان کے تمام بورڈوں کے ذمہ داروں اور محکمہ اقلیتی فلاح کے تمام صوبہ کے سکریٹری کو بلا کر مدارس میں دیئے جا رہے تعلیم کا جائزہ لیا گیا۔ جس میں محترمہ رینوکا کمار محکمہ اقلیتی فلاح حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے نصاب تعلیم اور نظام کو پورے ہندوستان کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔

حکومت ہند نے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کو رول ماڈل قرار دیا

3 دسمبر 2021 کو جناب انوپ کمار (سبکدوش آئی اے ایس) افسر چیئر مین نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹ نے پورے ہندوستان کے بورڈوں اور اقلیتی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کر کے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر نریندر مودی وزیراعظم ہند کی حکومت نے ان تمام باتوں کی معلومات فراہم کرانے کے بعد بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ میں تمام مدرسوں میں پردھان منتری جن ویکاس یوجنا نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت بہار کے سبھی مدرسوں میں کمرے کی تعمیر، بیت الخلا ء کی تعمیر،پانی کا انتظام کیا جانا ہے۔ساتھ ہی حکومت ہند کے ذریعہ 1128 زمرے کے مدارس میں کمپیوٹر فراہم کرائے گئے ہیں۔

اب مدرسوں میں سائنس کے نصاب کے مطابق تعلیم دی جائے گی

محکمہ اقلیتی فلاح، حکومت ہند نے تمام مدرسوں میں تین تین سائنس اساتذہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب مدرسوں میں سائنس کے نصاب کے مطابق طلبا و طالبات کو تعلیم دی جائے گی۔ ساتھ ہی وزیراعظم ہند کا منشا ہے کہ مدارس میں قرآن کے ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم دی جائے۔

اس کے مد نظر مدرسہ بورڈ نے بہار کے سبھی مدرسوں میں سائنس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایسی صورت میں بی جے پی وزرا کے ذریعہ اس طرح کا غیر منصفانہ بیان دینا وزیراعظم نریندر مودی کے منشا کے مخالف ہے۔وزیراعظم ہند کا نعرہ ہے کہ سب کا ساتھ، سب کا ویکاس، سب کا وشواس۔