پاکستانی یونیورسٹی میں پرتشدد جھڑپ کے دوران 18 طلباء زخمی

یونیورسٹی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’یہ طلباء تنظیموں کے درمیان جھڑپ کا افسوسناک واقعہ ہے۔ انتظامیہ اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) میں اسلامی جمعیت طلبہ اور پشتون کونسل کے کارکنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ میں کم از کم 18 طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے منگل کے روزاپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز یونیورسٹی میں دونوں گروپوں کے طلباء نے الگ الگ احتجاج کیا۔ پشتون کونسل کے اراکین نے الزام عائد کیا کہ آئی جے ٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء نے ان کی ریلی پر حملہ کیا۔

پاکستانی اخبار ڈان نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آئی جے ٹی کے طلباء نے دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں دو سال قبل ہوئے ان کے ایک ساتھی کے قتل کا ملزم ابھی بھی سڑکوں پر آزاد گھوم رہا ہے۔

دا فرائیڈے ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یونیورسٹی نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ’’یہ طلباء تنظیموں کے درمیان جھڑپ کا افسوسناک واقعہ ہے۔ انتظامیہ اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور اس کا سخت نوٹس لیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔ یونیورسٹی نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تادیبی کمیٹی تشکیل دی جائے گی‘‘۔