مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، فاصلاتی تعلیم میں رجسٹریشن کی تاریخ میں مزید توسیع

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، ڈائریکٹوریٹ آف فاصلاتی تعلیم نے فالو آن کورسز کے طلبہ کے لیے لیٹ فیس کے ساتھ فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ 11 دسمبر تک بڑھا دی ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، نظامت فاصلاتی تعلیم کے فالو آن کورسز کے طلبہ کے لیے فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں دیرانہ فیس کے ساتھ 11 دسمبر تک مزید توسیع کی گئی ہے۔

ایسے طلبہ جنہوں نے سال دوم یا سال آخر کا ابھی تک رجسٹریشن نہیں کیا ہے یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in پر دیرانہ فیس کی ادائیگی کے ساتھ رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

پروفیسر رضا اللہ خان، ڈائریکٹر انچارج نظامت کے بموجب 2019 بیچ سمسٹر پروگرام کے طلبہ کو رجسٹریشن فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں صرف پہلے، تیسرے اور پانچویں سمسٹر میں فیس ادا کرنی ہوگی۔ یونیورسٹی ویب سائٹ پر فیس پورٹل کارکرد رہے گا۔