ڈاکٹر جے شنکر کریں گے اسرائیل کا دورہ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل ایلون اشپیز نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں ہندوستانیوں کو دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ہندوستان کے وزیر خارجہ کے آئندہ دورے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا، ’ڈاکٹر جے شنکر کی اسرائیل آمد سے قبل آپ سبھی کو شُبھو بجویا/ہیپی دسہرہ۔ ہندوستان ایک اسٹریٹجک پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ بہت قریبی دوست بھی ہے‘۔

ہندوستان میں اسرائیل کے نئے سفیر ناور گیلون نے ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، ’ہم ڈاکٹر جے شنکر کو اسرائیل میں خوش آمدید کو پرجوش ہیں‘۔

مسٹر جے شنکر اگلے ہفتے اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ رواں برس جون میں اسرائیل کے نئے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ پہلا اعلیٰ سطحی سرکاری دورہ ہوگا۔ دائیں بازو کی یامینا پارٹی کے رہنما، بینیٹ (49) جون میں بنجامن نیتن یاہو کی جگہ لی جو 12 سال تک برسراقتدار تھے۔