سپریم کورٹ نے گھر گھر جا کر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے انکار کر دیا۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے گھر گھر جا کر کورونا مخالف ٹیکہ کاری کی ہدایت دینے سے بدھ کے روز انکار کر دیا۔
جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے یوتھ بار ایسوسی ایشن آف انڈیا کی طرف سے دائر عرضی کو مسترد کردیا اور عرضی گزار کو اپنا مشورہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سامنے رکھنے کی چھوٹ دی۔
بینچ نے کہا کہ ممکن ہے کہ عرضی گزار کی جانب سے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کو تجویز پیش کرنا فائدہ مند ہو۔
عرضی گزار نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ تمام شہریوں، بالخصوص معذوروں، بزرگوں، پسماندہ افراد، کمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد اور آن لائن رجسٹریشن کرانے والے لوگوں کے لیے گھر گھر ٹیکہ کاری کے انتظامات کیے جائیں۔