ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41،831 نئے کیسز کی رپورٹ ہوئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔
دریں اثنا ہفتہ کے روز ملک میں 60 لاکھ 15 ہزار 842 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس سے اب تک ملک میں 46 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 311 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔
اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41،831 نئے کیسز کی رپورٹ ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہو گئی ہے۔
اسی دوران 39 ہزار 258 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،08،20،521 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2032 سے بڑھ کر چار لاکھ 10 ہزار 952 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 541 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 24 ہزار 351 ہو گئی ہے۔