بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہندوستان کی شرح نمو میں کمی کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ
ممبئی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے ہندوستان کی شرح نمو میں زبردست تخفیف کے بعد آج گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ آئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 94.93 پوائنٹس کی مضبوطی سے 52،673.69 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کھلتے ہی یہ سرخ نشان میں چلا گیا۔ فروخت کے دباؤ میں مارکیٹ کی گراوٹ میں اضافہ ہوا اور یہ لگ بھگ 400 پوائنٹس کی گراوٹ سے 52،185.90 پر پہنچ گیا۔
منگل کو یہ 52،578.76 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس انڈسٹریز، ٹی سی ایس اور انفوسس کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ بھارتی ایئرٹیل اور ہندوستان یونی لیور کے شیئر مضبوط ہوئے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 25.10 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15،761.55 پر کھلا اور 15،767.50 پوائنٹس تک مضبوط ہوا۔ لیکن اس کے بعد یہ بھی سرخ نشان میں چلا گیا۔ تقریبا ایک سو پچاس پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد نفٹی 15،626.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ یہ گذشتہ کاروباری روز 15،746.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
خیال رہے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے منگل کے روز ہندوستان کی شرح نمو کو 12.5 فیصد سے گھٹا کر 9.5 فیصد کردیا، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو منفی پیغام پہنچا۔