مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت

ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔ 

اورنگ آباد / ممبئی: ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج سے ریاست کے 33 اضلاع میں تین درجہ کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام دکانیں اور خدمات ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ریاست میں اسکول ، کالج اور کوچنگ کلاسز بند رہیں گے لیکن آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ ریاست میں دھرنے ، احتجاج ، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر قسم کی دکانیں پیر سے جمعہ تک صبح 7 بجے سے صبح 1600 بجےتک کھلی رہیں گی۔ مقررہ وقت کے بعد صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ سرکاری دفاتر ضروری خدمات کے علاوہ باقی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ مالز اور سنیما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

مقررہ وقت تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ریسٹورنٹس کام کریں گے۔’ڈورٹودور‘ سروس جاری رہیں گی۔

عوامی نقل و حمل 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ شروع ہوں گی۔

صبح 0500 بجے سے صبح 9 بجے تک عوامی مقامات ، کھلی جگہوں پر ورزش ، واکنگ یا سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ نائی کی دکانیں اور بیوٹی پارلر شام 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ شادی میں صرف 50 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صنعتیں کوڈ قوانین پر عمل کریں گی۔