پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے، چنئی میں 99 روپے اور دہلی میں 98 روپے کو عبور کرچکا ہے۔
نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے، چنئی میں 99 روپے اور دہلی میں 98 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں پٹرولیم ایندھن کی قیمتیں مستحکم تھیں۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج 35 ۔ 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد یہاں پٹرول 98.11 روپے اور ڈیزل 88.65 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.88 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔
ممبئی میں پٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 104 روپے فی لیٹر سے اوپر
ممبئی میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے بڑھ کر 104.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلی مرتبہ 104 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ چکا ہے۔ ڈیزل 37 پیسے مہنگا ہوکر 96.16 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 99.19 روپے اور ڈیزل 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 35 پیسے مہنگا ہوا۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.97 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.50 روپے ہوگئی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 98.11 —— 88.65
ممبئی —— 104.22 —— 96.16
چنئی —— 99.19 —— 93.23
کولکاتہ —— 97.97 —— 91.50