کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ برس حکومت نے مرکزی اہلکاروں کو مہنگائی بھتہ روکنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے مرکزی اہلکاروں کا مہنگائی بھتہ روک کر 115 لاکھ سے زائد اہلکاروں کے ساتھ دھوکہ کرکے کروڑوں شہریوں کے حق کو مارا ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ برس حکومت نے مرکزی اہلکاروں کو مہنگائی بھتہ روکنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 15 لاکھ فوجی اور 26 لاکھ سے زیادہ فوج سے متعلق ریٹائرڈ پینشن ہولڈر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو اہلکاروں کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے انھیں مہنگائی بھتے کی بقایا رقم کی ادائیگی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے مہنگائی بھتہ روکنے کے فیصلے سے 115 لاکھ اہلکاروں کے ساتھ ہی ان پر منحصر آٹھ کروڑ سے زیادہ ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا جب قہر برپا کر رہی تھی اور ملک کا ہر خاندان اس سے متاثر تھا تو مودی حکومت نے دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے مرکزی اہلکاروں کے حق پر حملہ کرکے ان کے مہنگائی بھتے کی ادائیگی روکی ہے۔