دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

اسدالدین اویسی نے سیمانچل کے ریلوے منصوبوں کا معاملہ اٹھایا

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے وزارت ریلوے کو ارریہ – گلگلیہ اور جلال گڑھ – کشن گنج کے ریل منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

کشن گنج: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے وزارت ریلوے کو ارریہ – گلگلیہ اور جلال گڑھ – کشن گنج کے ریل منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کے لئے جمعرات کو وزارت ریلوے کو خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ جلال گڑھ – کشن گنج پروجیکٹ، بہار کے امور، بیسہ، کوچادھامن سے کشن گنج جانے والے لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرسکتا ہے جو برسوں سے تعطل کا شکار ہے۔

انہوں نے وزارت ریلوے کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بہار کے اے ایم آئی ایم یوتھ صدر ایڈووکیٹ مسٹر محمد عادل حسن کی نمائندگی میں ماڈل ای اسٹیٹس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے سلسلے میں سرگرم رہیں گے جس سے اجہریل ہالٹ اسٹیشن، کٹیہار این ایف ریلوے میں لوگوں کو مدد ملے گی۔

جب اسدالدین اویسی نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے لوگوں کی شکایات سنی تھیں اور انہوں نے ذاتی طور پر ریلوے سے معاملے کو ترجیح دینے اور اس پر ہمدردانہ جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی درخواست کی تھی۔

ریلوے کے کام میں رکاوٹیں اور تاخیر ہمیشہ سے عوام کی تکلیف کا باعث رہی ہیں۔ لیکن خاص طور پر وبائی مرض کرونا وائرس کے اس دور میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ مسافرین کا جگہ جگہ پھنسے رہنا، گھنٹوں انتظار کرنا اور نقل و حمل کے لیے رابطہ اچھا نہ ہونے سے عوام کا بحران بڑھتا جارہا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے سیمانچل کے مختلف مسائل کے ساتھ ساتھ اس مسئلہ کو بھی زور و شور سے اٹھایا تاکہ ٹراسپورٹ کے اس بحران کو حل کیا جاسکے۔

اے آئی ایم آئی ایم نے خاص طور پر سیمانچل میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا سہرا بھی بہار کے شمال مشرقی حصے میں سیمانچل میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی محنت کو دیا جاتا ہے، جہاں تقریبا ایک کروڑ کی آبادی ہے۔ یہاں کے باشندوں میں مسلمانوں کی غالب اکثریت ہے۔ کئی دہائیوں سے بہار کے کچھ حصوں میں ریلوے اور نقل و حمل کے دیگر طریقوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

اسدالدین اویسی ایک ہندوستانی سیاستدان ہیں جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ہیں۔ وہ چار بار ممبر پارلیمنٹ رہے، جو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، لوک سبھا میں حیدرآباد حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سیاست میں اپنے 56 سالہ عرصہ کے دوران معاشرے کے دیگر اقلیتوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے امداد فراہم کرنے کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ رکھا ہے۔ کئی قابل ذکر پیشہ ور کالجوں اور تعلیمی اداروں اور اسپتالوں اور طبی مراکز اور ایک کوآپریٹو شہری بینک کو چلانے کے علاوہ، اے آئی ایم آئی ایم ذات پات، برادری اور طبقے سے قطع نظر تمام لوگوں کی خدمت میں بھی مصروف رہتی ہے۔