امریکہ کا فائزر ۔ موڈرنا کورونا ویکسین لینے والوں کو دل سے متعلق علامات پر نگاہ رکھنے کا انتباہ

امریکی حکومت نے فائزر ۔ موڈرنا کورونا ویکسین لینے والے تمام لوگوں کو اپنے دل کی علامات کی نگرانی کرنے کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی حکومت نے فائزر یا موڈرنا کی کورونا ویکسین لگوانے والے چند افراد میں دل بڑھنے کی شکایت ملنے کے بعد ان کمپنیوں کی ویکسین لینے والے سبھی لوگوں سے دل سے متعلق علامات پر نگاہ رکھنے کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔

امراض کنٹرول اور روک تھام کے مراکز نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کووڈ ۔ 19 ٹیکہ کاری کے معلوم اور ممکنہ فوائد مایوکارڈیٹس یا پیریکارڈیٹس (بڑھا ہوا دل) کا خطرہ سمیت تمام معلوم اور ممکنہ خطرات سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ مایوکارڈیٹس اور پیریکارڈیٹس کے بیشتر مریضوں نے علاج اور آرام کے بعد بہتر محسوس کیا۔

حالانکہ ریلیز میں ویکسین لینے والوں سے سینے میں درد، سانس لینے میں تکلیف، تیز دھڑکن، گھبراہٹ جیسی علامات میں سے کوئی بھی نظر آنے پر طبی مشورہ لینے کو کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن دونوں ویکسینوں کے ساتھ مل کر یکساں طور پر الرٹ کرنے کی امید کر رہا ہے۔