ایشیائی منڈیوں میں زبردست گراوٹ کے سبب ابتدائی تجارت میں غوطہ لگاتے ہوئے کھلنے والے گھریلو بازار آخر کار تیزی درج کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سینسیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔
ممبئی: ایشیائی منڈیوں میں زبردست گراوٹ کے سبب ابتدائی تجارت میں غوطہ لگاتے ہوئے کھلنے والے گھریلو بازار آخر کار تیزی درج کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ جس کی وجہ سے بی ایس ای کے سینسیکس میں 230 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 63 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گيا۔
بی ایس ای کے سینسیکس 230.01 پوائنٹس کے اضافے سے 52574.46 پوائنٹس کی سطح پر اور این ایس ای کا نفٹی 63.15 پوائنٹس کے اضافے سے 15746.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا۔ جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.82 فیصد کے اضافے سے 22420.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.83 فیصد کے اضافے سے 24854.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سیشن کے دوران، بی ایس ای پر مجموعی طورسے 3463 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2049 فائدے میں اور 1258 گراوٹ میں رہیں جبکہ 156 کمپنیوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دریں اثناء، بیشتر ایشیائی منڈیوں میں گراوٹ درج کی گئی، جبکہ یوروپی بازاروں میں اضافہ درج کیا گيا۔ جاپان کے نکئی میں 3.29 فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 1.08 فیصد گراوٹ درج ہوئی۔ جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ میں 0.12 فیصد، برطانیہ کے ایف ٹی ایس ای 0.66 فیصد اور جرمنی کے ڈیکس میں 0.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔