دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے: نریندر گری

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے یوگی حکومت کے آبادی کنٹرول کے لئے تیار کیے جا رہے قانونی مسودے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے۔

پریاگ راج: سادھو سنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے یوگی حکومت کے آبادی کنٹرول کے لئے تیار کیے جا رہے قانونی مسودے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے۔

پریشد کے صدر مہنت گیری نے پیر کے روز کہا کہ سادھو سنت پہلے سے ہی یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ ملک میں بڑھ رہی آبادی پر قابو پایا جائے۔ بڑھتی ہوئی آبادی پر روک نہیں لگائی گئی تو آنے والے دنوں میں آبادی میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔ آبادی کنٹرول قانون کے تحت یہ یقینی بنانا چاہئے کہ تمام فرقے آبادی کے کنٹرول پر توجہ دیں۔ آبادی پر قابو پانے سے بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

مہنت نریندر گری نے کہا ہے کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کو ہندوستان میں ووٹ دینے کا حق ختم کر دینا چاہئے اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے محروم کیا جانا چاہئے۔