سپریم کورٹ نے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت منگل کے لئے ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے ان عرضیوں کی سماعت کل دوپہر 2 بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت منگل کے لئے ملتوی کردی ہے۔
جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کے روز سی بی ایس ای سے کہا کہ اس نے بورڈ کے منصوبے پر اصولی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ لیکن کچھ عرضیوں میں بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کو چیلنج کیا ہے، اس لئے ان عرضی گزاروں کی بات سننا بھی ضروری ہے۔
عدالت نے کہا کہ بنچ صرف انہی عرضیوں پر سماعت کرے گی جو داخل ہو چکی ہیں۔ اب نئی درخواستیں قبول نہ کرنے کی ہدایت رجسٹری کو دی گئی ہے۔ عدالت نے ان عرضیوں کی سماعت کل دوپہر 2 بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔