دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

ہندوستانی ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کا کورونا سے انتقال،  صدر، وزیر اعظم، وزیر کھیل سے لے کر ملک کی نامور شخصیات کا اظہار غم

فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ملکھا کی موت سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں ایک عظیم دور کا خاتمہ ہو گیا۔

چندی گڑھ: فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا جمعہ کی رات مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ان کے کنبہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

1958 دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپیئن اور 1960 کے روم اولمپکس کی 400 میٹر دوڑ میں ریکارڈ توڑنے کے باوجود تمغے سے محروم رہے ملکھا سنگھ نے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں جمعہ کی رات آخری سانس لی۔

ان کی صحت کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے پی جی آئی ایم ای آر ہسپتال نے کہا تھا کہ جمعہ کی شام کووڈ 19 کے بعد پیدا شدہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے لگا اور انہیں بخار آگیا تھا۔

گزشتہ مہینے سے کووڈ ۔ 19 سے متاثر ملکھا سنگھ کی کورونا جانچ رپورٹ بدھ کے روز منفی آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں کووڈ آئی سی یو سے جنرل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی تھی۔

جمعرات کی رات انہیں بخار آگیا اور ان کا آکسیجن لیول گر گیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے ان کی حالت مستحکم تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ کووڈ ۔19 انفیکشن ہوگیا تھا۔ ان کی اہلیہ 85 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی نرمل کور کا بھی اتوار کے روز موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سے انتقال ہو گیا تھا۔ ملکھا اسپتال میں ہونے کی وجہ سے اہلیہ کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ملکھا کی موت سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں ایک عظیم دور کا خاتمہ ہو گیا۔ صدر، وزیر اعظم، وزیر کھیل سے لے کر ملک کی نامور شخصیات نے کووڈ کی گرفت میں آنے سے پہلے نوجوانوں کی طرح فٹ ملکھا کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

مودی کا ملکھا کی موت پر ظاہر اظہار رنج و غم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکھا سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر کے کہا ’’ہم نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے۔ ہندوستانیوں کے دلوں میں ملکھا سنگھ کے لئے خاص مقام تھا۔ انہوں ںے لوگوں کو اپنی شخصیت سے متاثر کیا۔ میں ان کی وفات سے بہت دکھی ہوں‘‘۔

نائیڈو کا ملکھا سنگھ کی موت پر اظہار افسوس

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو  نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملکھا سنگھ کے انتقال سے وہ دکھی ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملکھا سنگھ نے عالمی سطح پر اپنی جادوئی کارکردگی سے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا۔ انہیں فخر محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کھیل کے شعبے میں نہ صرف مثالیں قائم کی بلکہ وہ زندگی کے کئی شعبوں میں رول ماڈل بنے۔

نائب صدر نے کہا کہ ملکھا سنگھ کی زندگی کا سفر کھلاڑیوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ انہیں رکاوٹوں سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا  ’’ملکھا سنگھ کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے تیئں میری تعزیت‘‘۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ اسپورٹس آئیکن ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا ’’ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ اپنی رفتار اور جرت سے انہوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے اور ملک کے لئے شہرت حاصل کی۔ ان کا نام کھیل تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کے سوگوارکنبے سے تعزیت‘‘۔