بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔
کلکتہ: دہلی کے دورے پر گئے مغربی بنگال گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مسلسل آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور اب انہیں دہلی سے کلکتہ واپس نہیں آنا چاہیے۔
دوسری طرف بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمول کانگریس آئین کا احترام نہیں کررہی ہے۔ممتا بنرجی کی زیر قیادت پارٹی کو آئینی عہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ گورنر نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے ساتھ میٹنگ کافی مفید تھی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔
Had useful deliberations with Union Minister for Culture, Tourism @prahladspatel Prahlad Singh Patel @MinOfCultureGoI on issues pertaining Victoria Memorial @victoriamemkol, Indian Museum @IndianMuseumKol;@ezcckolkata @asiatic_society aimed at enhancing impact of these bodies. pic.twitter.com/rK0XbjalY7
— Governor West Bengal Jagdeep Dhankhar (@jdhankhar1) June 16, 2021
سینئر ترنمول لیڈر اور پارٹی کی ترجمان سوگتا رے نے مسٹر دھنکر پر الزام لگایا کہ گورنر نے حالیہ مختلف فیصلوں اور بیانات پر ریاستی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی ایسا گورنر نہیں دیکھا جس کو آئین اور اس کے اصولوں کا کوئی احترام نہ ہو۔ وہ ہر آئینی اصول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمارے آئین کے مطابق وزار کونسل جس کی سربراہی وزیراعلیٰ کرتی ہیں کی ہدایت کے مطابق گورنر کام کرتے ہیں۔ مگر گورنر کسی بھی اصول کی پابندی کرنے کے بجائے اپنی خواہشات اور پسندیدوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔ وہ دہلی جاکر مرکزی وزرا سے ملاقات کررہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔
Uncleji going to Delhi on June 15th he says…
Do us a favour WB Governor Sahib – don’t come back.
— Mahua Moitra (@MahuaMoitra) June 15, 2021
خیال رہے کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات کرنے کے ایک دن بعد گورنر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلسل تشدد کے واقعات ہورہے ہیں مگر حکومت اس پر قابو پانے کے بجائے مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس خط کو شیئر بھی کیا۔ محکمہ داخلہ نے مسٹر دھنکر کے اس قدم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے ہیں اور خط کو عام کرنا متعین کرنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔
مغربی بنگال کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری سیانتن باسو نے مسٹر دھنکر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس آئینی عہدوں کا احترام نہیں کررہی ہے۔ مسٹر دھنکر نے غیر آئینی کچھ نہیں کیا۔ وہ اصول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت ہے جو ہر طرح کے غیر آئینی کام کرتی رہی ہے۔ اصولوں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ترنمول کانگریس کو پہلے کرسی کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔