پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان

لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) پر کنٹرول کرنے کی کوششوں کے درمیان پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

مسٹر پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس ایل جے پی کے چھ ممبران پارلیمنٹ میں سے چار کی حمایت سے پارلیمانی پارٹی کے رہنما بن گئے ہیں اور انہیں لوک سبھا کے اسپیکر نے منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد رام ولاس پاسوان نے غریبوں اور پسماندہ افراد کی جنگ لڑنے کے لئے یہ پارٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کل پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایل جے پی کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے مسٹر پاسوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بہار میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔