اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ 11 دنوں تک پُرتشدد لڑائی کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی نافذ کردی گئی تھی۔ اس کے بعد اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
یروشلم: اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔
آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ’’اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ دہشت گردوں کے کیمپوں اور میٹنگوں کی جگہوں پر فضائی حملے کیے۔ ان مقامات سے دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دی جارہی تھیں۔
Arson balloons were launched from Gaza into Israel yesterday, causing multiple fires. In response, IDF fighter jets struck Hamas military compounds last night, which were used as meeting sites for Hamas terror operatives.
Hamas will bear the consequences for its actions. pic.twitter.com/lYhqfx26fm
— Israel Defense Forces (@IDF) June 16, 2021
وہیں میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی سرزمین سے جنوبی اسرائیل میں بھیجے گئے آگ لگانے والے غباروں کے جواب میں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 11 دنوں تک پُرتشدد لڑائی کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی نافذ کردی گئی۔ اس کے بعد اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
مزید پڑھیں:
اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے: وینس لینڈ