مغربی بنگال میں لاک ڈاؤن میں یکم جولائی تک توسیع

مغربی بنگال چیف سیکریٹری ایچ دویدی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے مگر خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کچھ نرمیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ رہے گی۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں کچھ نرمیوں کے ساتھ یکم جولائی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف سیکریٹری ایچ دویدی نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کنٹرول میں ہے مگر خطرہ ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے۔ اس لئے کچھ نرمیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ رہے گی۔

بنگال حکومت کے اعلان کے مطابق لوکل ٹرین، میٹرو ٹرین، سرکاری اور پرائیوٹ بسیں نہیں چلیں گی۔ نئے رہنما خطوط کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ دفاتر 25 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گے۔خوردہ مارکیٹ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک کھلیں رہیں گے۔ شاپنگ مال دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دیگر تمام دکانیں دوپہر 12 بجے سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ پچاس فیصد سیٹوں کے ساتھ ریسٹورنٹ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اسے بھی پڑھیں:

دارالحکومت دہلی میں اَن لاک کا عمل پیر سے شروع