ڈیفنس ایکسی لینس میں جدت کے لئے 498 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے ڈیفنس ایکسی لینس میں دفاعی انوویشن آرگنائزیشن کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری دی ہے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے ڈیفنس ایکسی لینس میں (آئی-ڈی ای ایکس) دفاعی انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری دی ہے۔

اس بجٹ کی معاونت سے ‘آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو فروغ ملے گا۔ کیونکہ آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او کا ملک کے دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں خود انحصاری اور مقامی پن بنیادی مقصد ہے۔

محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے ذریعہ آئی ڈی ای ایکس کی تشکیل اور ڈی آئی او کے قیام کا مقصد ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ، انفرادی انویٹرز، آر اینڈ ڈی اداروں اور تعلیمی اداروں سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر کرنا اور انہیں تحقیق اور ترقی کے لئے گرانٹ اور فنڈنگ ​​و دیگر امداد فراہم کرنا ہے۔

آئندہ پانچ سالوں کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی مدد والی اس اسکیم کا مقصد ڈی آئی او فریم ورک کے تحت تقریباً 300 اسٹارٹ-اپس، ایم ایس ایم ای، انفرادی جدت کاروں اور 20 پارٹنر انکیوبیٹر کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ دفاعی ضروریات کے بارے میں ہندوستانی جدت طرازی کے نظام میں بیداری بڑھانے اور اس کے برعکس ہندوستانی دفاعی ادارے میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید حل پیش کرنے کی ان کی صلاحیت کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔

اس اسکیم کا مقصد دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کے لئے نئی، دیسی اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کم وقت میں ان کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ دفاعی اور ایرو اسپیس کے لئے کو-کریئیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انویٹیو اسٹار اپس کے ساتھ تعلقات کی ثقافت کو فروغ دینا، دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو-کرئیشن اورکو-انویشن کی ثقافت کو بااختیار بنانا اور اسٹارٹ اپ کے درمیان جدت کو فروغ دے کر انہیں اس ایکو سسٹم کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دینا ہے۔

ڈی ڈی پی پارٹنر انکیوبیٹر (پی آئی) کی حیثیت سے آئی ڈی ای ایکس نیٹ ورک کے قیام اور انتظام کے لئے ڈی آئی او کو فنڈ جاری کرے گا۔ یہ دفاع اور ایرو اسپیس کی ضروریات کے بارے میں سائنس اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے پارٹنر انکیوبیٹر سمیت پارٹنر انکیوبیٹر کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کے جدت کاروں، اسٹارٹ اپ اور ٹیکنالوجی مراکز کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ یہ ممکنہ ٹیکنالوجیز اور اداروں کی چھٹنی اور دفاعی و ایرو اسپیس سیٹ اپ پر ان کی افادیت اور اثر کے تناظر میں جدت کاروں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیارکی گئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا اندازہ کرنے کے لئے مختلف چیلنجز اور ہیکاتھن کا انعقاد کرے گا۔