ممبئی کے مغربی ملاڈ کے مالونی علاقے میں چار منزلہ عمارت کے گرنے سے 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ شہر میں بدھ کے روز مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔
ممبئی: ممبئی کے ملاڈ ویسٹ کے مالونی علاقے میں بدھ کی دیر رات ایک چار منزلہ عمارت کے منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔
برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات مالونی گیٹ نمبر آٹھ پر اس وقت پیش آیا جب ایک رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل کا ایک حصہ ملحقہ جھونپڑی پر گر گیا۔ حادثے میں 11 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔
ذرائع سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق راحت و بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ شہر میں بدھ کے روز مون سون کی موسلادھار بارش ہوئی تھی اور اسی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔