پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں دو ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کم از کم 30 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی کئی لوگ ٹرین کی کوچوں میں پھنسے ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں پیر کے روز دو ٹرینوں کے ٹکر میں کم از کم 30 مسافر ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین ملت ایکسپریس سے ٹکرا گئی جو کراچی سے سرگودھا جارہی تھی۔ اس کی وجہ سے ملت ایکسپریس ٹرین کے ڈبے پلٹ گئے۔
گھوٹکی کے ڈپٹی کمشنر عثمان عبد اللہ نے بتایا کہ اس واقعے میں کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی بھی کئی لوگ ٹرین کی کوچوں میں پھنسے ہیں۔
پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور موقع پر امدادی کام جاری ہے۔ ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔