اترپردیش حکومت نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 9 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا۔ جبکہ ریاست کے پانچ اضلاع میں نئے پولیس سربراہ تعینات کردیئے گئے ہیں۔
لکھنو: اترپردیش حکومت نے بدھ کی رات محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 9 آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کردیا۔ جبکہ ریاست کے 5 اضلاع میں نئے پولیس سربراہوں کی تعیناتی کی ہے۔
آفیشیل ذرائع کے مطابق فیروزآباد، منی پور، مہوبہ، ہردوئی اور جھانسی کے پولیس سربراہوں کو تبدیل کیا ہے۔ محترمہ سدھا سنگھ کوکہ او اے سی پریاگ راج کی کمانٹنڈنٹ تھی اب وہ مہوبہ کی ایس پی ہوں گی جبکہ ویٹنگ میں رکھی گئیں ایس پی شیوہری مینا کو جھانسی کا نیا ایس ایس پی بنایا گیا ہے۔
مرادآباد پی اے سی کے کمانٹنڈنٹ اشوک کمار (چہارم) کو فیروزآباد کا جبکہ سونبھدر کے پی اے سی کمانٹنڈنٹ اشوک کمار رائے کو منی پور کا ایس پی بنایا گیا ہے۔ ایس پی مہوبہ ارون کمار سریواستو نے مسٹر اشوک کمار رائے کی جگہ لی ہے جبکہ منی پور کے ایس پی اونیش پانڈے نے محترمہ سدھا سنگھ کا مقام لیا ہے۔
ہردوئی کے ایس پی انوراگ وتس مرادآباد پی اے سی کے کمانٹندنٹ ہوں گے جبکہ ایس پی فیروزآباد اجے کمار ہردوئی کے ایس پی بنائے گئے ہیں۔ جبکہ فارغ کئے گئے ایس ایس پی جگانسی روہن پی۔کنائے کو لکھنو کے جی ڈی پی ہیڈکواٹر پر لاجسٹک کا ایس پی بنایا گیا ہے۔