گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آئے۔ لیکن اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی۔ اس کی وجہ سے کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔
نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کے یومیہ کیسز میں ایک مرتبہ پھر معمولی اضافہ ہونے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آئے۔ لیکن اس وائرس سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد اس وائرس کی زد میں آنے والے لوگوں سے ایک لاکھ سے زیادہ رہی۔ اس کی وجہ سے کورونا ریکوری کی شرح بڑھ کر 92.48 فیصد ہوگئی ہے۔
اس دوران پیر کو 23 لاکھ 97 ہزار 91 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 21 کروڑ 85 لاکھ 46 ہزار 667 افراد کی ٹیکہ کاری کی گئی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1،32،788 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 83 لاکھ 07 ہزار 832 ہوگئی۔ اس دوران دو لاکھ 31 ہزار 456 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جس سے اب تک 2 کروڑ 61 لاکھ 79 ہزار 85 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز 1،01،875 کم ہوکر 17 لاکھ 93 ہزار 645 ہو گئے ہیں۔
ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح میں کمی
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،207 مریضوں کی موت ہوئی اور اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 102 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 6.34 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.18 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 22،680 کم ہو کر 2،33،498 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 35،949 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 54،31،319 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 854 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 96،198 ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 4551 کی کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 2،02،828 رہ گئی ہے۔ 24،117 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 23،34،502 ہوگئی ہے جبکہ مزید 194 مریضوں کی موت ہوگئی مرنے والوں کی تعداد 9009 تک ہو گئی ہے۔