امریکہ: میامی شہر میں اندھا دھند فائرنگ، دو کی موت، 20 سے زائد زخمی

امریکہ کے میامی شہر میں بندوق سے انجام دیے گئے فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن: امریکہ کے شہر میامی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میامی ڈیڈ محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر الفریڈو ’فریڈی‘ رمیریز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر رمیریز نے ٹویٹ کیا ’’بندوق سے انجام دیے گئے اس بزدلانہ تشدد میں دو افراد کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قاتلوں نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ہم انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میری تعزیت‘‘۔

این بی سی میامی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کی صبح ایل مولا بینکٹ ہال کے باہر فائرنگ کی گئی۔