اب جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہو چکی ہے اور ایک بار پھر بنرجی وزیر اعلی بن گئی ہیں تو اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق ممبر اسمبلی سونالی گوہا نے ممتابنرجی کو جذباتی انداز میں خط لکھ کر درخواست کی ہے وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔
کلکتہ: اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے سے ناراض ہو کر بی جے پی میں شامل ہونے والی سابق ممبر اسمبلی سونالی گوہا نے آج وزیر اعلی ممتابنرجی کو جذباتی انداز میں خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ انہیں پارٹی میں واپس لیا جائے۔
انہوں نے ہفتہ کو ٹویٹر پر بھی اپنا خط شائع کیا ہے۔ ٹکٹ نہیں ملنے کے بعد کہا تھا کہ دیدی بدل گئی ہیں۔ ریاستی بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش کا ہاتھ تھام کر بی جے پی میں شامل ہوگئی تھیں۔ پاؤں چھو کر گھوش کو سلام کیا۔ اب جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست ہو چکی ہے اور ایک بار پھر بنرجی وزیر اعلی بن گئی ہیں تو انہوں نے ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔
سونالی نے اپنے خط میں لکھا ہے، "دیدی اگر آپ مجھے معاف نہیں کریں گی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی”۔
سونالی گوہا نے لکھا بی جے پی میں جانے کا فیصلہ غلط تھا
انہوں نے لکھا ہے کہ بی جے پی میں جانے کا فیصلہ غلط تھا۔ سونالی نے لکھا ہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح میں دیدی کے بغیر نہیں جی سکتی ہوں۔
دیدی، مجھے ایک بار پھر اپنے سایہ کے نیچے رہنے کا موقع دیں۔
سونالی گوہا کے اس خط پر بی جے پی کے ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نے کہا کہ اگر کوئی اپنی پرانی پارٹی میں واپس جاتا ہے اور اسے سکون ملتا ہے، تو ہمیں کوئی حرج نہیں ہے۔
سونالی کے خط پر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ سوگت نے کہا کہ گوہا کو پارٹی میں واپس لانے سے متعلق حتمی فیصلہ ممتا بنرجی ہی کریں گے۔