دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری، 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی ہلاک

فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ: فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ فضائی حملوں اور بمباری کے باعث 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کاروائیوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور 1108 زخمی ہوئے۔

دریں اثنا عالمی رہنماؤں کی طرف سے سخت اپیل کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی شہری پرامن زندگی میں واپس نہیں آتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔  گزشتہ روز نیتن یاہو نے کہا کہ ’اسلامی جہاد‘ کو ایسی ضربیں لگی ہیں، جن کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماس اور اسلامی جواد نے کہا ہے کہ اس کے کم از کم 20 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 130 ہے۔ ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک فضائی حملوں میں کم از کم 242 فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں ایک 5 سالہ لڑکے سمیت 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔