جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ بچہ کرشنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گھنارام (60)، پریم چندر (40) اور دھرمیندر (28) کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک اور سندیپ جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران چل بسا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ ایک شدید زخمی شخص کو جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن وہ بھی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

اس حادثے میں گلاب، پردیپ، کلپنا اور پردیومن زخمیوں میں شامل ہیں۔

اسٹیشن انچارج کے مطابق کچھ لوگ شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ کچھ تریودیشی میں حصہ لینے کے بعد لوٹ رہے تھے۔