اتوار کے روز، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ کی نئی سطح پر آگئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں، پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں، پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔
نئی دہلی: اتوار کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول 24 پیسے اور ڈیزل 29 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں پٹرول 99 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے، جبکہ ڈیزل پہلی بار 90 روپے کو عبور کرچکا ہے۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، آج قومی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے کے اضافے سے 92.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 27 پیسے کے اضافے سے 83.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ اس مہینے دہلی میں پٹرول 2.18 روپے اور ڈیزل 2.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔
ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول 23-23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 98.88 روپے اور کولکتہ میں 92.67 روپے رہی۔ چنئی میں، یہ 22 پیسے مہنگا ہوکر 94.31 روپے فی لیٹر ہوگیا۔
ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 29 پیسے اضافے سے 90.40 روپے، چنئی میں 26 پیسے بڑھ کر 88.07 روپے اور کولکاتہ میں 27 پیسے کے اضافے سے 86.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دونوں ایندھنوں کی قیمتیں چاروں میٹرو شہروں میں مستقل طور پر نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہی ہیں۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔
ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل رہیں:
شہر ————— پٹرول ————— ڈیزل
دہلی ————— 92.58 —————— 83.22
ممبئی ————— 98.88 —————— 90.40
چنئی ————— 94.31 —————— 88.07
کولکاتا ———— 92.67 —————— 86.06