پولیس کے مطابق مہاراج گنج کے فریندا علاقے کے لیجار مہادیوا ٹولا لیلا چھاپر سے ایک بارات کیمپئر گنج علاقے کے ایک گاؤں میں جا رہی تھی۔ رات 12 بجے کے بعد کہریا کے پاس فریندا کی جانب سے آنے والے ٹرک سے کار کی زور دار ٹکر ہو گئی۔
مہاراج گنج: اترپردیش میں مہاراج گنج کے فریندا – مہاراج گنج روٹ پر کرہیہ کے پاس ہائی وے پر پیر کی دیر رات باراتیوں سے بھری کار کی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کار سوار پانچ باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سنگین طور پر تین افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی حالت سنگین ہونے کے پیش نظر گورکھپور میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔
پولیس نے آج یہاں کہا کہ مہاراج گنج کے فریندا علاقے کے لیجار مہادیوا ٹولا لیلا چھاپر سے ایک بارات کیمپئر گنج علاقے کے ایک گاؤں میں جا رہی تھی۔ رات 12 بجے کے بعد کہریا کے پاس فریندا کی جانب سے آنے والے ٹرک سے کار کی زور دار ٹکر ہو گئی۔
حادثے میں متھلیش، سُگریو، سُدیش کمار اور راجو کی موقع پر موت ہو گئی۔ وہیں ابھیشیک نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ شیلیش، کرشن مُراری اور ایک دیگر کو ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔