دہلی کی ہوا پاکستان اور افغانستان کی ’زہریلی ہوا‘ کے سبب مزید خراب

فضائی آلودگی کا بحران شدت اختیار کر گیا: سرحد...

این ایچ آر سی کے پروگرام کا اختتام، آٹھ ممالک کے 33 نمائندگان ہوئے شامل

جنوبی نصف کرے کے ترقی پذیر ممالک کے انسانی...

جھارکھنڈ اسمبلی انتخاب: انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کا دعویٰ، ملکارجن کھڑگے کا بیان

جھارکھنڈ انتخابات میں ملکارجن کھڑگے کا دعویٰ، انڈیا اتحاد...

آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری

جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے، وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابق میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ بھرتیوں کی منظوری کا حکم جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو کچھ حد تک دور کرنے کے لئے، وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل آفیسرز کی معاہدہ بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کیا ہے۔

وزارت نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز ڈائریکٹوریٹ جنرل کو حکم جاری کرکے ’ٹور آف ڈیوٹی‘ اسکیم کے تحت 2017 اور 2021 کے درمیان ریٹائر ہونے والے 400 سابق میڈیکل افسران کو زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کے لئے معاہدہ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کے لئے کہا ہے۔

ان میڈیکل آفیسرز کو ریٹائرمنٹ کے وقت کی تنخواہ سے بنیادی پنشن میں کٹوتی کرکے ہر ماہ یکمشت رقم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی جہاں بھی ماہرین کو تنخواہ ضروری ہوگی وہ دی جائے گی۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کے لئے غیر تبدیل شدہ رہے گی اور کسی دوسرے الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بھرتی کئے جانے والے طبی افسران کا شہریوں کے معیار کے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا ضرری ہے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے کوڈ 19 کے موجودہ حالات پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اضافی افرادی قوت یکجا کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی متعدد اسپتالوں میں اسپیشلسٹ، سپر اسپیشلسٹ اور معاون عملہ سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے۔ جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے ڈاکٹروں کی آئندہ 31 دسمبر تک خدمات میں توسیع کردی گئی ہے، جس سے 238 اضافی ڈاکٹر دستیاب ہوں گے۔ حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائر ہونے والے میڈیکل پروفیشنلز کو بھی صحت پیشہ ور افراد کی افرادی قوت کو مزید تقویت دینے کے لئے دوبارہ ملازمت میں لایا گیا ہے۔